فریڈم فلوٹیلا پرغزہ جانے والے امریکی شہریوں نے اسرائیلی حملے کو وحشیانہ قراردیتے ہوئے اس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Jun 18, 2010 | 17:11

سفیر یاؤ جنگ
امدادی قافلے کے ساتھ غزہ جانے والے امریکی شہریوں بل ڈوئرس، لیمس ڈیک، آئریا لی اور کیون اونڈن کےاعزاز میں نیویارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں کے پاس اسلحہ کی موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے۔ اسرائیل کی کارروائی یکطرفہ اور وحشیانہ تھی ۔ اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ مقررین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ کی ناکہ بندی جلد ازجلد ختم کی جائے تاکہ بھوک اور بیماری کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ترکی کی قیادت میں غزہ جانے والے امدادی قافلے پرحملہ کرکے بیس افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔
مزیدخبریں