کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز پر مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے ۔ کاروبارکے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزارسات سو کی سطح عبور کر گیا ۔  

Jun 18, 2010 | 17:23

سفیر یاؤ جنگ
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار سات سو سات جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس پچاس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار پانچ سو ترانوے کی سطح پر موجود ہے ۔  اب تک چار سوپینسٹھ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ ایک سو تراسی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،اکہتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اورگیارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے ۔ مارکیٹ میں اب تک پانچ کروڑحصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں لوٹ پی ٹی اے ،پی ٹی سی ایل ،جہانگیر صدیقی اینڈ کو، ایزگارڈ نائن لمٹیڈ ،بینک آف پنجاب اورعارف حبیب سیکیورٹیز سرفہرست ہیں ۔
مزیدخبریں