ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزارچھ سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

Jun 18, 2011 | 07:25

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس سسٹم میں خرابی کے باعث پیپکو کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی جس کی وجہ سے بارہ پاورہاؤسز بند ہوگئے ہیں۔بند ہونے والے پاور ہاؤسز میں فوجی کبیروالہ، روش ،اورینٹ ،سیف ،سیفائر،سیپکول ،جاپان ،فیصل آباد ،حبکو،گدو ،گیس فرنس آئل اورہالمورپاورپلانٹس شامل ہیں ۔پاورہاؤسز بند ہونےکے نتیجہ میں ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہےاورلوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دیہی علاقوں میں سولہ جبکہ شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ بجلی کی طویل بندش سے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔
مزیدخبریں