لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف صوفی ازم (پاس) کے کنوینر علی گوہر نے کہا کہ معاشرے میں صبر اور برداشت کے رویوں کو اجاگر کرنے کے لئے پاس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے پلیٹ فارم سے شوز کرائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے کا آئندہ شو شام اولیاء کے نام سے 30جون کو الحمرا ہال نمبر I میں ہو گا۔ اس موقع پر معروف صوفی سنگر اور کمپوزر بوبی وزیر، نعیم اور زبیر الیاس بھی موجود تھے۔ علی گوہر نے بتایا کہ تنظیم کے قیام میں محمد فرخ علی کی بہت خدمات ہیں۔