کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستورجاری، شہرکے مختلف علاقوں میںسیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت تین افراد قتل۔

آج صبح لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے ایک سیاسی جماعت کے دو کارکنوں زبیراور افسر کباڑیئے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںزبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ افسر ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں ایک تیرہ سالہ لڑکے کو بھی گولیاں مار دی گئی جبکہ فرنٹیر کالونی میں بھی تیرہ سالہ شیر اللہ کو قتل کردیا گیا تاہم پولیس اسے دیرینہ دشمنی کا شاخشانہ قرار دے رہی ہے۔ رابعہ سٹی میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ لیاقت بنگش کی موت کے بعد گلستان جوہراور پہلوان گوٹھ میں دکانیں اور بازاربند جبکہ حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن