سپریم کورٹ اورچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی بارکی ہڑتال، وکلاءکا عدالتی کارروائیوں کا بھی بائیکاٹ ۔

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی بار کے ارکان نے آج مکمل ہڑتال کی اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا،وکلاء نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیاجس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ وکلاء حکومت سے مراعات یا فوائد نہیں چاہتے، چیف جسٹس نے الزامات سامنے آنے کے بعد اپنے بیٹے کو گھر سے بے دخل کردیا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی کرپشن الزامات پراپنے صاحبزادے کو گھر سے نکالیں۔

ای پیپر دی نیشن