آرمی چيف جنرل اشفاق پرويز کيانی کا جنوبی وزيرستان کا دورہ، ترقياتی کاموں کا معائنہ اورقبائلی عمائدين کو پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کی يقين دہانی بھی کرائی.

عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چيف آج جنوبی وزيرستان کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے اسپنکئی رغزئی ميں کيڈٹ کالج کا افتتاح کيا۔اس کے بعد انہوں نے قبائلی عمائدين سے ملاقات کی جس میں علاقے کےترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خيال کيا، آرمی چيف نے انہيں فوج کی طرف سے مکمل حمايت کی يقين دہانی بھی کرائی۔ جنرل اشفاق پرویز کيانی نے جنوبی وزيرستان ميں عوامی ترقی و خوشحالی کے ديگر منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ بھی ليا.

ای پیپر دی نیشن