وزيراعظم يوسف رضا گيلانی جو سعودی شہزادہ نائف بن عبد العزيز کی تدفین میں شرکت کے ليے سعودی عرب کے دورے پر ہيں نے ملک ميں لوڈ شيڈنگ کے بحران اور پر تشدد مظاہروں کا نوٹس لے لياہے.وزير اعظم نے بجلی کی پيداوار ميں اضافے کے لئے وفاقی وزارت پانی و بجلی اور پٹروليم کو ہنگامی اقدامات کی ہدايات کی ہے جبکہ منگل کو اسلام آباد میں توانائی کانفرنس بھی طلب کرلی ہے جس میں بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا جائزہ ليا جائے گا.