لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر اور ڈاکٹر فرید پرچہ نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ عدلیہ پر شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوچکی ہے، حکمران جنرل پرویز مشرف کے انجام سے سبق سیکھیں۔ حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔سپریم کورٹ سے ناراض طبقات نے ملک ریاض کیس کو ہر طرف سے سہارا دیا لیکن آف دی ریکارڈ گفتگو نے سازش بے نقاب کر دی۔ دریں اثناءامیرجماعت اسلامی لاہورامیرالعظیم نے کہا ہے کہ بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا دوبھرکر دیا ہے، پٹرول کے سستا ہونے پراس کومارکیٹ میں نہ لے آنے والے عوام کے دشمن ہیں انہوں نے ہر روز شہر میں کروڑوں روپے کے ڈاکے ،اہل خانہ کویرغمال بنانا اوراغوا برائے تاوان کی وارداتیںاورشادی ہالوں میں فائرنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔