سٹیل ملز نے اپریل کیلئے سیلز ٹیکس کے واجبات کی مد میں 5 کروڑ 80 لاکھ ادا نہیں کئے

Jun 18, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان سٹیل ملز نے اپریل دوہزار تیرہ کے مہینے کے لئے سیلز ٹیکس کے واجبات کی مد میں پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا نہیں کئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز ایف بی آر کا سیلز ٹیکس کی ادائیگی تاحال ادا نہیں کر سکا۔ پاکستان سٹیل ملز نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی مد میں اپریل دوہزار تیرہ کے لئے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔ دوسری جانب سٹیل ملز کو مئی دوہزار تیرہ کے سیلز ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز اپنی منصوعات کی فروخت پر پہلے ہی سیلز تیکس کی کٹوتی کر لیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیل ملز کی ویب سائٹ پر سیلز ٹیکس کی اپ ڈیٹس بھی اسی وجہ سے نہیں کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں