اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کو ٹوکنے پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر داخلہ کے اظہار خیال کے دوران جب خورشید شاہ نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر بولنا چاہا تو چوہدری نثار نے کہا جب مائیک ان کے پاس ہے تو شاہ صاحب کا بات کرنے کے لئے نشست پر کھڑے ہوجانا بھی قواعد کے خلاف ہے۔
چودھری نثار اور خورشید شاہ میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
Jun 18, 2013