دوحہ (اے ایف پی) افغان حکومت اور جنگجوﺅں کے درمیان مذاکرات میں آسانی کے لئے طالبان آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنا باضابطہ آفس کھول رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف الجزیرہ ٹی وی نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کیا تاہم اس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب کابل میں طالبان کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ایسی کسی بھی پیشرفت سے آگاہ نہیں۔ اپریل میں افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دوحہ میں طالبان کے آفس کے کھلنے سے افغان امن عمل کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس سے قبل حامد کرزئی دوحہ میں طالبان کے باقاعدہ دفتر کی مخالفت کرتے رہے ہیں ۔