افغانستان: خودکش حملہ، آپریشن، 15 طالبان شہید، 6 شہری جاں بحق، پولیس سربراہ زخمی

Jun 18, 2013

کابل (اے پی پی) افغانستان میں مختلف واقعات میں 15 طالبان شہید اور 6 افغان شہری ہلاک ہو گئے جبکہ ایک صوبائی پولیس سربراہ خود کش حملہ میں زخمی ہو گیا۔ ضلع لشکرگاہ میں پولیس قافلے پر حملہ کر دیا۔ ایک خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی ۔ لوگر میں اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران 15 طالبان مارے گئے جبکہ 6 طالبان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں