”حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈ پلان تشکیل دیدیا“

”حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈ پلان تشکیل دیدیا“

Jun 18, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب کے خطرہ اور مون سون شروع ہونے پر فلڈ پلان تشکیل دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں واقع دریاﺅں اور نہروں کے کناروں کے پشتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور کمشنر حضرات کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ دریاﺅں اور نہروں کے کناروں پر پتھروں، ریت کے تھیلوں کا ذخیرہ بھی کیا جائے تاکہ ممکنہ سیلاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کے لئے انہیں استعمال کیا جا سکے۔

مزیدخبریں