فیروزوالا (نامہ نگار) ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے اہلکاروں نے سگیاں چوک امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک اور کوٹ عبدالمالک (دوساکو) چوک کے قریب ناکے لگا کر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ سارجنٹ اور اہلکار ٹرکوں کو سڑکوں کے درمیان روک کر کاغذات چیک کرنے کے بہانے اور چالان کرنے کی آڑ میں لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور ڈرائیوروں سے کہتے ہیں کہ منتھلی کا حصہ اوپر افسران تک دیتے ہیں ہمیں کسی کا ڈر خوف نہیں۔ شہری حلقوں نے وزیراعلی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ ناکے لگانے والے ٹریفک پولیس کے افسرا اور ماتحت عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سگیاں چوک اور امامیہ کالونی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ناکےکاغذات چیکنگ کے بہانے لوٹ مار
Jun 18, 2013