لاہور(نوائے وقت نیوز) پاکستان آنے والے سکھ یاتری،مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہو رسے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت واپس لوٹ گئے ہیں۔دس روزہ دورے میں سکھ یاتریوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں عبادت گاہوں کا دورہ کیا،واپسی سے قبل لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،انہیں یہاں بہت پیارملا جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کر سکیں گے۔یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں لاہور ریلوے سٹیشن لایا گیا جہاں سے وہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔
سکھ یاتری