کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں دوروز قبل بروری روڈ پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی بس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والی طالبات میں سے تاحال تین کی نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی جن کی نعشوں کو شناخت کے لئے سول ہسپتال میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہاہے کہ لاشیں ٹکڑوں کی صورت میں ہونے کے باعث شناخت کے قابل نہیں۔ دو روز میں ان کی شناخت نہ ہوئی تو ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ وویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت بہتر ہے تاہم ڈی ایس پی زاہد حسین کے سر کے آپریشن ہونے کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب دو روز گزرنے کے بعد زندگی معمول پر آگئی۔ کاروباری مراکز کھل گئے۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری معمول کے مطابق رہی۔
ناقابل شناخت