چارسدہ: حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی بیوی دیور کے ہاتھوں قتل

چارسدہ: حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی بیوی دیور کے ہاتھوں قتل

Jun 18, 2013

چارسدہ (ثناءنیوز) چارسدہ کی تاریخ میں انوکھا افسوس ناک واقعہ، پو لیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاںبحق جبکہ اس کی بیوی دیور کے ہاتھوں قتل ایک ہی دن میاں بیوی کے جنازے اٹھے۔ مقتولہ کو دیور نے پہلے سے دھمکی دی تھی کہ شوہر کے وفات کے دن تمہاری زندگی کا آخری دن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے حدود میں پولیس اہلکار محمد شیر ڈیوٹی کیلئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث دوسری موٹر سائکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار حیاءخان اور اس کا بیٹا توصیف شدید زخمی ہو گئے، محمد شیر موقع پر جاںبحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار کے بھائی گوہر علی نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنے بھابھی کو شدید زخمی کر دیا، ہسپتال میں بیان دیتے ہوئے مسماة (م) نے پولیس کو بتایا کہ دیور گوہر علی اور ہمارے مابین عرصہ دراز سے گھریلو ناچاقی تھی دیور نے مجھے دھمکی دی تھی کہ جس دن میرا بھائی مر جائے گا تو وہ دن تمہاری زندگی کا آخری دن ہو گا۔

چارسدہ / حادثہ

مزیدخبریں