صوابی میں فائرنگ سے جاں بحق 2 پولیو رضا کار آبائی قبرستان میں سپردخاک

صوابی میں فائرنگ سے جاں بحق 2 پولیو رضا کار آبائی قبرستان میں سپردخاک

صوابی (آئی این پی) صوابی کی یونین کونسل پابینی کے گاﺅں کھنڈرے بانڈہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیوٹیم کے دو رضاکار سکول ٹیچر محمد شیراز اور بی ایچ یو جھنڈہ کے ٹیکنیشن عزیز محمد کو پیر کی صبح نو بجے ان کے آبائی گاﺅں موضع پابینی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جنازہ میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم کے حکام کے علاوہ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پی کے احسان غنی نے کہا کہ ٹیکنیشن عزیز محمد اور سکول ٹیچر محمد شیراز کے اصل قاتل جلد بے نقاب کر کے گر فتار کئے جائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وہ پیر کو دورہ صوابی کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے اتوار کے روز پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شہید رضا کاروں کے لواحقین کے ساتھ موضع پابینی میں جا کر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس جلد قاتلوں کو گر فتار کرئے گی۔ ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ضلع صوابی میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 45مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ صوابی میں جب آئندہ رضا کاروں کو اپنے ساتھ پستول رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ اس کے لئے سپیشل پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔
رضاکار/ سپردخاک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...