لاہور (وقائع نگار خصوصی) خواتین کی آبادی کے تناسب سے اسمبلیوں میں نشستیں بڑھانے اور خواتین امیدواروں کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے خواتین اس ملک کی آبادی کا نصب ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں متحرک بھی ہیں۔ اس وقت اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد نہ صرف کم ہے بلکہ مروجہ طریقہ کار بھی درست نہیں۔ درخواست میں فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے مروجہ طریقہ کار ختم کر کے خواتین کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا جائے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو رائج کیا جا سکے۔
درخواست دائر
اسمبلیوں میں نشستیں بڑھانے اور خواتین امیدواروں کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کرنے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسمبلیوں میں نشستیں بڑھانے اور خواتین امیدواروں کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کرنے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Jun 18, 2013