لاہور (آئی این پی) حکومتی اور اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی نے زیارت میں قائداعظمؒ کی ریذیڈنسی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو سرعام پھانسی دینے اور وفاقی حکومت سے ریذیڈنسی کی حفاظت کے لئے مستقبل میں سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پےر کو حکومتی رکن سیدزعیم حسین قادری، میاں نصیر احمد، چودھری شہباز ، اصغر علی منڈا، ملک فیاض اعوان، اپوزیشن رکن فائزہ ملک، ڈاکٹر مرادراس، قاضی احمد سعید اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائداعظم کی ریذیڈنسی پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں وفاقی حکومت فوری طور پر ذمہ داروں کو گرفتار کرے اور انہیں سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ نے پاکستان کے لئے جو کچھ کیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے وہ مستقبل میں قائداعظم کی ریذیڈنسی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت سے سخت اقدامات کرے۔
حکومتی واپوزیشن ارکان