لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹچ بال کے سیکرٹری ظہور احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ٹچ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے لاہور میں نئے گرا¶نڈ تعمیر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں گراﺅنڈوں کے جو جال بچھائے، قابل تحسین بات ہے اس سے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوئے۔ کھےلوں کی فیڈریشنوں اور ایسوسی ایشنوں میں ایماندار لوگ تعینات کئے جائیں تاکہ ملکی کھےلیں ترقی کر سکیں۔