پاکستان رواں سال انڈر 16 کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان رواں سال انڈر 16 کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

Jun 18, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رواں سال ستمبر میں اے ایف سی انڈر 16 کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا۔ پی ایف ایف کے سیکرٹری احمد یار لودھی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد ہو۔ فیفا ہاﺅس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی نے بتایا کہ ایشین فٹبال فیڈریشن نے پاکستان کو انڈر 16 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔ اگر صوبائی حکومت نے تعاون کیا تو ایونٹ لاہور میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ ایونٹ میں لاہور میں منعقد ہو جس کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ احمد یار لودھی نے بتایا کہ رواں سال پی ایف ایف یوتھ پروگراموں پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں جس کے آگے جا کر بہتر نتائج ملیں گے۔ احمد یار لودھی نے بتایا کہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا۔

مزیدخبریں