صوبائی حکومت کھیلوں کی فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز کی براہ راست مالی معاونت کرے : نوید حیدر

صوبائی حکومت کھیلوں کی فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز کی براہ راست مالی معاونت کرے : نوید حیدر

Jun 18, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مارکیٹنگ منیجر سردار نوید حیدر نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کی براہ راست مالی معاونت کرے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار نوید حیدر نے کہاکہ فنڈز کے بغیر نہ کھلاڑیوں کی حالت بدلے گی نہ ہی کھیلیں ترقی کرینگی۔ سردار نوید حیدر نے کہاکہ صوبائی حکومت کو سپورٹس کونسل بنانی چاہئے جس میں تمام فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو نمائندگی ملنی چاہئے جو اپنی تجاویز دیں جس پر عمل بھی کیا جائے اس سے کھیلیں فروغ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں