کالاباغ ڈیم۔ تحریک انصاف اپنے وزیر اعلیٰ کو بھی قائل کرے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محموالرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کالاباغ ڈیم پر دوسرے صوبوں کو قائل کریں۔
انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پنجاب میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے دعوے کرتی رہی۔ سندھ میں خاموشی اختیار کر لی جاتی یا اتفاق رائے کا راگ الاپ دیا جاتا۔ عمران خان نے میانوالی میں اپنے آخری جلسے میں اعلان کیا تھاکہ وہ اقتدار میں آ کر کالاباغ ڈیم تعمیر کر دیں گے۔ اقتدار میں آج مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں ہیں لیکن کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اپنے اعلانات اور بیانات سے اتفاق رائے کے نام پر مکر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ اگر انجینئر ان کو قائل کرلیں کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے نوشہرہ نہیں ڈوبے گا تو وہ اس کے مخالفین کو قائل کر لیں گے۔ محمودالرشید کا وزیراعظم سے صوبوں کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر قائل کرنے کا مطالبہ بجا ان کو ساتھ ہی پرویز خٹک کو بھی قائل کرنا چاہئے تاکہ وہ مخالفین کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر راضی کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن