برسلز (این این آئی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین نے مغوی ترکی سفارتی اور سکیورٹی عملے کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ نیٹو سیکرٹری جنرل نے عراق کے شہر موصل میں ترک سفارت کاروں کے اغوا پر شدید مذمت کی اور اغوا کئے گئے ترک سفارت کاروں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔