کراچی (اے ایف پی) ہانگ کانگ کی ائرلائن کیتھے پیسفک نے پاکستان میں اپنی پروازیں منسوخ کرنیکا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے پاکستان کے سیلز منیجر سہیل یونس نے بتایا کہ ائرلائن معاشی اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر رہی ہے۔ ائرلائن کے ترجمان نے کہا کہ کمرشل وجوہات کی بنا پر ہانگ کانگ سے کراچی کی آخری پرواز 28 جون کو ہو گی۔