سپریم کورٹ: کراچی میں ہڑتال کے دوران بس جلنے سے 7 افراد کی ہلاکت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کراچی میں ہڑتال کے دوران بس جلانے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کی ہلاکت میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔ منگل کو جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی تو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ خادم حسین نے موقف اختیار کیا کہ ملزم خانزادہ خان مسعود کو ایک پسٹل سمیت پولیس نے موقع سے گرفتار کیا۔ پولیس کیس میں خود ٹھوس گواہ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم سات بے گناہ جانوں کی ہلاکت میں ملوث ہے لہٰذا اس کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانتی درخواست خارج کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...