مودی کے جارحانہ بیانات نے پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کیا: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اے این این) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی کے جارحانہ بیانات نے پاکستان کی ان امن کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم کا ایک روز قبل پاکستانی ہم منصب سے رابطہ یوٹرن قرار دیا جارہا ہے تاہم اس رویہ نے ہندوستان کے اندر سے بھی پاکستان دوست جذبات کو سامنے لانے میں مدد کی ہے۔ عالمی برادری کے بعد اب بھارتی میڈیا بھی پاکستانی رویے کی تعریف اور بھارتی وزیراعظم اور وزراءکی تنقید پر مجبور ہوا اور کہا پاکستان سے کئی گنا بڑا ملک ہونے کے باوجود بہتر انداز میں جنگ لڑنے کی اہلیت نہیں ہے ۔کستان سے کئی گنا بڑا ملک ہونے کے باوجود بہتر انداز میں جنگ لڑنے کی اہلیت نہیں ہےبھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی کے جارحانہ بیانات نے پاکستان کی ان امن کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے جو من موہن سنگھ کے دور حکومت میں 26/11 واقعہ کے باوجود پروان چڑھی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سے آٹھ گنا بڑا ہونے کے باوجود بھارت میں اتنی قابلیت نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر انداز میں جنگ کرسکے۔ پاکستان نیوکلیئر لحاظ سے بھارت سے کہیں ترقی یافتہ ہے۔ این ڈی ٹی وی نے کہاکہ پاکستانی عوام ملک کو مسلح دشمن عناصر سے محفوظ کرنے اور اس کی نظریاتی اساس کو بچانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ بھارت میں پاکستان مخالف حلقے کا اثرورسوخ زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں بھارت مخالف حلقے اتنے فعال نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا

ای پیپر دی نیشن