کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارکر 20 سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سول ہسپتال کے نزدیک چاند بی بی روڈ پر واقع معین پلازہ میں سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر بدھ کی شب اس وقت چھاپہ مارا گیا جب وہاں رمضان المبارک کے سلسلے میں پروگرام ہو رہا تھا اور اس میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری‘ شاہد قادری اور مبین قادری بھی موجود تھے چھاپے کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے سنی تحریک کے مرکزی دفتر کو گھیرے میںلیکر معین پلازہ کے مختلف فلور ز کی تلاشی لی اور اس دوران20 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا دیا۔ علاوہ ازیں رہنماسنی تحریک شاہد غوری نے کہا ہے کہرینجرز نے چندکارکنوں کو حراست میں لیا ہے رینجرز نے یقین دلایا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔