اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پا ک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر تاج حیدر کو کمیٹی کا کنوینئر منتخب کر لیا گیا۔ انکا نام سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے تجویز کیا جبکہ تمام اراکین کمیٹی نے انکے نام کی تائید کی ۔کنوینیئر کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انتہائی اہم کمیٹی ہے اس سے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور معاشی رشتوں سے ہمارا تعلق اور بھی مضبوط ہو گا۔ اگر آئین پاکستان پر عمل درآمد نہ کرایا گیا تو فیڈریشن کمزور ہو جائیگی ۔ملک کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے تمام صوبوں کو مل کرکام کر نا ہو گا۔
تاج حیدر‘ اقتصادی راہداری خصوصی کمیٹی کے کنوینئر منتخب
Jun 18, 2015