لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آ ل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2015-16بجٹ میں 0.06فیصد ایک نیا ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جو بینکوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا ۔ اس ٹیکس کے نفاذ سے کمزور معیشت مزید عدم استحکام کا شکار ہو جائے گی ۔لوگ اپنے اکائونٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ جس سے چھوٹے شہروں کے لوگوں کو تجارت کرنے میں دشواری کا سامنا ہوگا ۔ حکومت فوراً اس ٹیکس کو واپس لے اور پرانا طریقہ رائج کرے ورنہ تاجر برادری 30جون سے پہلے بینکوں سے اپنا لین دین بند کر دے گی ۔
بنکوں کے ذریعے ٹیکس وصولی سے لوگ اکائونٹس بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے: خالد پرویز
Jun 18, 2015