لاہور (خصوصی رپورٹر) مےجر جنرل سائمن پورٹرکی قےادت مےں رائل کالج فار ڈیفنس سٹڈیز، برطانےہ کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایک وےژنری لےڈر قرار دےتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے اقدامات قابل ستائش ہیں، بلاشبہ شہبازشرےف صوبے کے عوام کی اےمانداری اور خلوص نےت سے خدمت کررہے ہےں۔ وفد کے سربراہ میجر جنرل سائمن پورٹر نے کہاکہ شہبازشریف نہ صرف پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور اہداف کا زبردست پروگرام آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ قومی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے ان کے خےالات سن کربہت متاثر ہوئے ہےں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رائل کالج فار ڈیفنس سٹڈیز کے وفد میں شامل مختلف ممالک کے عسکری حکام کے سوالات کے مدلل انداز میں جوابات دئےے جس سے وفد کے ارکان بہت متاثر ہوئے۔
شہباز شریف /ویژنری لیڈر