لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کلرکوں کا احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئےفیلڈ سٹاف کے لیے مہنگے داموں خریدی جانے والی موٹرسائیکلوں کا سودا منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفترکے احاطے میں مظاہرہ کرنے والے کلرکوں کا کہنا تھا کہ ان کے فیلڈ سٹاف کے لیے نوسوپچاس موٹر سائیکلیں خریدی جا رہی ہیں جو انہیں ماہانہ اقساط پر فراہم کی جائیں گی،انہوں نےبتایا کہ موٹر سائیکلیں تریسٹھ ہزار پانچ سو روپے کے حساب سے خریدی جارہی ہیں جبکہ ڈیلر سے اس سے کم قیمت پر دستیاب ہیں،موٹرسائیکلیں کمپنی سے براہ راست خریدی جائیں توقیمت میں مزید کمی کروائی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن