لاہور (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری محکمہ امور نوجوانان و کھیل ، آرکیالوجی اینڈ ٹورز ازم ڈیپارٹمنٹ ہمایوں مظہر شیخ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا بااختیار کر نے اور انہیں علاقائی سطح پر مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے سے سے ہی ایک روادار ،پرامن اور متحدمعاشرہ وجود میں آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی 15یونین کونسلز کے چیئرمین کے ساتھ پلاننگ میٹنگ میں کیا۔ برگد پنجاب کے زیر انتظام منعقد کی گئی اس پلاننگ میٹنگ میں پنجاب یوتھ پیس کور پراجیکٹ پنجاب کے دو اضلاع میں 600نوجوانوں کی امن کے قیام کے حوالے سے استعداد کاری کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا جس کے زیر انتظام تربیت یافتہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں پیس چیمپیئنز کے طور پر کام کریں گے۔