لاہور (آئی این پی ) جوڑ میلے میں شرکت کے بعد 156 سکھ یاتری لاہور سے بھارت روانہ ہو گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ریلوے سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ جوڑ میلے میں شریک 156 سکھ یاتری 10 روز بعد سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کا یہاں بہت خیال رکھا گیا اور وہ بے حد خوش ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ صدیق الفاروق نے مہمانوں میں یادگار تصاویر اور ویڈیوز بھی تقسیم کیں۔
جوڑ میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری وطن واپس چلے گئے
Jun 18, 2016