قصور: ڈاکٹروں اور عملہ کی غفلت سے دل کا مریض دم توڑ گیا، ورثاء کا احتجاج، توڑ پھوڑ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ڈاکٹروں اور عملہ کی غفلت سے دل کا مریض دم توڑ گیا ، ورثاء کا احتجاج ،ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ، گزشتہ شام رکن پورہ گلی نمبر 9 قصور کے 50 سالہ محمد عاشق کو دل کا دورہ پڑا تو اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، یہاں پر اسکا علاج جاری تھا، دوران علاج ہی عاشق جاں بحق ہوگیا تو عاشق کے ورثاء نے احتجاج شروع کردیا اور الزام لگایا، عاشق کی موت ڈاکٹروں اورعملہ کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے۔ مظاہرین نے ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیئے اور ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ سے ہاتھا پائی کی تو عملہ نے فون کرکے پولیس کو بلا لیا۔ مظاہرین کو منتشر کردیا جبکہ ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملہ کے مطابق مریض جب لایا گیا تو اسکی حالت تشویش ناک تھی تاہم اسے بچانے کیلئے پوری کوشش کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...