پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے وفاق پر انحصار کم سے کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکر لی۔ اس حوالے سے پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو ذمہ داری سونپ دی گئی جس نے 29 منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت 2 ارب ڈالر کی لاگت سے 668 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی صوبے کے شمالی اضلاع میں 356 مائیکرو ہائیڈل پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔