پاکستان آئل فیلڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان آئل فیلڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔ جمعہ کو پاکستان آئل فیلڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر خیبرپی کے کے ٹل بلاک میں دریافت ہوئے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 2020بیرل تیل نکل رہا ہے جبکہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا اخراج 5.4ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

ای پیپر دی نیشن