اسلام آباد: ترکی سے بیدخل ہوکر آنیوالے 8 پاکستانی ائرپورٹ پر گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ترکی سے بیدخل ہوکر پہنچنے والے 8 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتار بیدخل پاکستانیوں میں 3کا تعلق پنجاب، 1کا آزاد کشمیر، 1کاسندھ اور 3کا خیبر پی کے سے ہے۔ ایف آئی اے نے راولپنڈی سے بغیر لائسنس کام کرنے والے اور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 22 پاسپورٹ برآمد کرلئے۔ تمام گرفتار بیدخل پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن