صدر کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملنے پرمبارک باد

Jun 18, 2016

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون پر مبارک باد دی اور اس ضمن میں ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملا۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیاکہ اس مثبت پیش رفت کے بعد پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

مزیدخبریں