اسلام آباد (آئی این پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی شعبے سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں توانائی، آبی ذخائر اور مواصلات سمیت 12 منصوبوں کے ورکنگ پیپرز پر غور کیا گیا جبکہ 4ارب سے زائد مالیت کے 220کے وی کا میرپور خاص میں سب سٹیشن منصوبہ منظور کرلیا گیا، 7.5 ارب روپے کا 220کے وی ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب سرکٹ کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، دونوں منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیئے گئے۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
Jun 18, 2016