سپریم کورٹ بار کے وفد کا شہباز شریف کے فلاحی اقدامات پر خراج تحسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)صدر سپریم کورٹ بار سید علی ظفر اور دیگر عہدیداران نے ملاقات کے دوران شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے محنت، عزم اور جذبے سے فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے کام کیا ہے۔ میٹروبس پراجیکٹ سے نہ صرف عام آدمی بلکہ وکلاء کی بڑی تعداد بھی مستفید ہو رہی ہے۔ خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والی ایگزیکٹو ممبر تہمینہ محب اللہ نے کہا کہ لاہور آکر لگتا ہے کہ ہم کسی اور ملک میں آگئے ہیں۔ خیبر پی کے میں بھی آپ جیسی قیادت کو آگے آنا چاہیے تا کہ اس صوبے کی بھی حالت بدل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...