عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 47.15 ڈالر بیرل ہو گئی

Jun 18, 2016

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی لائٹ سویٹ کروڈ میں ایک ڈالر 20 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی لائٹ سویٹ کروڈ 47 ڈالر 15 سینٹ فی بیرل ہو گیا تاہم سات روز کے دوران خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر بیرل کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں