وندھوئیک/ لندن/ دہلی (آن لائن) نیمبیا نے بھارت کو یورینیم کی افزودگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دورے پر آئے ہوئے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کے نیمبیا کے ہم منصب ہیگ گینگوب نے کہا کہ بھارت جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی راستے دیکھیں گے کہ بھارت ہماری یورینیم کو کہاں استعمال کر سکتا ہے۔ ہمارے ملک کے پاس وسائل ہیں تاہم ان کا استعمال ہم اس لئے نہیں کرسکتے ہمیں جوہری ہتھیار بنانے پر دسترس نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے امریکہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کے رکن ممالک سے اگلے ہفتہ سیول میں ہونے والی میٹنگ میں بھارت کی رکنیت کے دعوے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا
نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت، برطانیہ نے بھارت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی
Jun 18, 2016