بغداد (آن لائن+ اے ایف پی) عراقی فوج افواج نے فلوجہ میں واقع مرکزی حکومتی کمپاؤنڈ پر سے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ختم کروا کر عراقی پرچم لہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایلیٹ کاؤنٹر ٹیررازم فورس اور ریپڈ رسپانس فورسز نے سٹی کونسل بلڈنگ کو آزاد کروا لیا۔اے ایف پی کے مطابق داعش نے عراق کے شمالی دیہاتوں پر حملہ کر کے مقامی سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق جنگجوئوں کے حملے جاری ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے فلوجہ کو فتح کر لیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کو فلوجہ پر مکمل کنٹرول کیلئے مزید جنگ لڑنا ہوگی۔
فلوجہ کے مرکزی حکومتی کمپائونڈ سے قبضہ ختم، داعش کے حملے میں 15 اہلکار ہلاک
Jun 18, 2016