میاں چنوں(نامہ نگار)آ ر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری اورکمشنر ملتان کیپٹن اسد اللہ کا رمضان بازار میاں چنوں کا دورہ، اس دوران اُنہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے تمام اسٹال پر اشیاءکا معیار اور ریٹ چیک کئے اور خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے اُنکے مسائل کے بارے پوچھا ،بعدازاں سکیورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ملتان بھر کے رمضان بازار وں کے انتظامات کی نسبت میاں چنوں کا رمضان بازار سب سے بہترین ہے،ہم یہاں کی انتظامیہ کو شاباش دیتے ہیں،،انہوںنے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازار میں اربوں کا ریلیف پیکج دیا گیا،جو عوام کیلئے تحفہ ہے،ایک سوال کے جواب میں اُنہوں کہا کہ گزشتہ روز رمضان بازار میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کی انکوائری کی جارہی ہے،ذمہ داروں کیخلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،اس موقع پر ڈی پی خانیوال،جہانزیب نذیر،ڈی ایس پی ملک طاہر مجید میاں چنوں و دیگر افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری وموجود تھی۔
کمشنردورہ
کمشنر اور آر پی او ملتان کا دورہ رمضان بازار میان چنوں،اشیاءکا معیار ریٹ چیک کئے
Jun 18, 2016