لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب )کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی فاضل گندم موجود ہے پنجاب حکومت فوری طور پر انٹر نیشنل نرخوں پرگندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے احکامات جاری کرے۔پچھلے تین سالوں سے پڑی اربوں روپے کی فاضل گندم کی نکاسی کر کے ملک کیلئے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے بادیگر صورت اربوں روپے کی گندم کے ضیائع کا خدشہ خارج الامکان نہیں ۔
حکومت گندم مصنوعات کی برآمد کے احکامات جاری کرے: فلور ملز ایسوسی ایشن
Jun 18, 2016