اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی اورسابق وفاقی وزیر کرایہ دار سے کرایہ وصول نہ ہونے پر انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئے۔ اعجاز الحق نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی کہ مصدق ریاض نامی شہر ی کو انہوں نے اپنا گھر سیکٹر ایف سیون میں کرایہ پر دیا مگر اس نے توڑ پھوڑ کر کے گھر کو کمرشل بنا دیا اور اسے استعمال کرنا بھی شروع کر دیا اور کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،گھر کی توڑ پھوڑ اور کمرشل بنانے کی انہیں کوئی خبر تک نہیں تھی ،لہذا میری مدد کرتے ہوئے میرا گھر خالی کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے نومبر 2015ءسے اب تک اعجاز الحق کے کرائے دار نے کرایہ ہی ادا نہیں کیا جو 27 لاکھ روپے زائد بنتا ہے۔
اعجاز الحق / کرایہ