پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام کے تحت عوام کوپینےکا صاف پانی فراہم کرے گی: شہبازشریف

Jun 18, 2016 | 15:34

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں صاف پانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام عوام کی صحت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبے سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صاف پانی پروگرام کے لیے تیس ارب روپے کی خطیررقم مختص کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے جنوبی پنجاب کی پانچ تحصیلوں میں اسی سے زائد فلٹریشن پلانٹ پہلے ہی لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی شفافیت کے لیے کمپنیوں کا انتخاب قواعد وضوابط کومد نظررکھ کرکیا جائے۔

مزیدخبریں